ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 17, 2024 2:59 PM

printer

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی چناؤ مہم زور شور سے جاری ہے اور یہ کَل ختم ہوجائے گی۔

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی چناؤ مہم زور شور سے جاری ہے اور یہ کَل ختم ہوجائے گی۔

مہاراشٹر میں واحد مرحلے کے انتخابات کے تحت بدھ کے روز ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مجموعی طور پر چار ہزار 136 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ اِن میں سے 363 خاتون امیدوار ہیں۔

اِدھر جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اِس مہینے کی 20 تاریخ کو ہی پولنگ ہوگی۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈر، رائے دہندگان کو راغب کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔

بوکارو ضلعے میں ایک چناؤ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، BJP کے صدر جے پی نڈا نے جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین سرکار پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور بدنظمی کا الزام لگایا۔

جناب نڈا نے عوام سے کہا کہ وہ ریاست میں اچھی حکمرانی کی خاطر ہیمنت سورین سرکار کو ہٹا دیں۔

دوسری طرف جھارکھنڈ مُکتی مورچے کے لیڈر اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے BJP پر انہیں نشانہ بنائے جانے کا الزام لگایا۔ دُمکا میں ایک چناؤ جلسے میں جناب سورین نے کہا کہ BJP اصل معاملات سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں