ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 15, 2024 9:43 PM

printer

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کیلئے زور وشور کے ساتھ انتخابی مہم جاری ہے۔ مختلف پارٹیوں کے سرکردہ لیڈروں نے کثیر ریلیاں اور روڈ شو کئے

مہاراشٹراسمبلی انتخابات کی چناوی مہم میں اب جبکہ صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں، امیدوار زیادہ سے زیادہ ریلیاں اور میٹنگیں کررہے ہیں۔ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے تھانے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دفاع، داخلی سلامتی اور انسداد دہشت گردی میں پارٹی کی حصولیابیوں کو اجاگر کیا۔ BJP کے سینئرلیڈر اور مرکزی وزیر امت شاہ نے Umrkhed میں خطاب کرتے ہوئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہونے پر کانگریس کی نکتہ چینی کی اور وزیراعظم مودی کے وعدوں کا دفاع کیا جس میں مخالفت کے باوجود وقف بورڈ کے قانون میں ترمیم شامل ہے۔Ashti میں، بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ بی جے پی کے بارے میں جھوٹے دعوے پھیلا رہی ہے کہ اُس نے آئین کو تبدیل کیا ہے، اُنھوں نے کانگریس پر الزام لگایا کہ ماضی میں اُس نے آئین کے ساتھ ایسا ہی کچھ کیا تھا۔
دوسری طرف این سی پی ایس پی کے سربراہ شرد پوار نے سانگی کی ایک ریلی میں بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ آئین کو بدلنا چاہتی ہے۔ کانگریس کے لیڈر رمیش چِنّی تھالا نے بی جے پی سے مطالبہ کیا کہ وہ ذات سے متعلق مردم شماری پر اپنے موقف کی وضاحت کرے جبکہ شیوسینا UBT کے سربراہ اُدھو ٹھاکرے نے حکومت کی سویابین کی کم ازکم امدادی قیمت کم کرنے کے بارے میں نکتہ چینی کی اور وعدہ کیا کہ MVA کی حکمرانی میں اِس میں اضافہ ہوگا۔
جھارکھنڈ میں NDA اور آئی این ڈی آئی اے بلاک کے لیڈروں کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات میں شدت آگئی ہے تاکہ عوام کی حمایت حاصل کرسکیں۔ دھنباد میں Tundi کے مقام پر ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ نے الزام لگایا کہ ہیمنت سورین کی بدعنوان حکومت نے جھارکھنڈ کی شبیہ کو خراب کردیا ہے۔ بی جے پی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ صرف آئین ہی جھارکھنڈ کے غریب اور قبائلی عوام کے مفادات کا تحفظ کرسکتا ہے۔
بُکارو میں Bermo میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جناب گاندھی نے لوگوں سے زور دے کر کہا کہ وہ آئی این ڈی آئی اے اتحاد کے حق میں ووٹ کریں تاکہ ریاست میں اور تیز رفتار سے ترقی ہوسکے۔
آرجے ڈی کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے دیوگھر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر الزامات لگایا کہ وہ مذہب اور ذات کے نام پر معاشرے کو بانٹ رہی ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈران شیوراج سنگھ چوہان، ہیمنت بسوا سرما اور چمپئی سورین نے بھی دُمکا، Pakur اور جاما میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔ AJSU اور بائیں بازوں کی پارٹیوں کے لیڈروں نے ریاست کے مختلف حصوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا اور روڈ شوکئے۔انتخابات کا دوسر اور آخری مرحلہ اس ماہ کی 20 تاریخ کو ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 تاریخ کو ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں