ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 9, 2024 10:47 AM

printer

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم زوروں پر ، وزیراعظم اور بی جے پی کے سینئر رہنما نریندر مودی آج مہاراشٹر میں دو ریلیوں سے خطاب کریں گے

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کیلئے مہم زور و شور سے جاری ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے سینئر رہنما دونوں ریاستوں میں اپنے امیدواروں کے لئے حمایت حاصل کرنے کی خاطر مختلف ریلیاں اور روڈ شوز کررہے ہیں۔

وزیر اعظم اور بی جے پی کے سینئر رہنما نریندر مودی آج مہاراشٹر میں اکولہ اور ناندیڑ میں عوامی میٹنگوں سے خطاب کریں گے۔ توقع ہے کہ وزیر اعلیٰ اور شیو سینا رہنما ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے رہنما   دویندر فڑنویس اور دیگر لیڈر وزیر اعظم کی ریلیوں میں موجود رہیں گے۔

این سی پی صدر اجیت پوار پونے Sangli اور Satara میں چناؤ مہم انجام دیں گے۔

دوسری جانب کانگریس کے قومی صدر ملکا ارجن کھڑے، ناگپور میں این سی پی، ایس پی (شرد پوار) Beed میں چناؤ مہم انجام دیں گے۔ دیگر اپوزیشن رہنما بھی ریاست کے مختلف اضلاع میں عوامی میٹنگیں کریں گے۔

مہاراشٹر میں 288 حلقوں کیلئے پولنگ اِس مہینے کی 20 تاریخ کو ہوگی۔

جھارکھنڈ میں 81 رکنی ریاستی اسمبلی کے انتخابات اِس مہینے کی 13 اور 20 تاریخ کو دو مرحلوں میں منعقد ہوں گے۔ پہلے مرحلے کی پولنگ کے نزدیک آتے ہی سیاسی پارٹیوں نے ووٹروں تک پہنچنا تیز کردیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی رہنما امت شاہ آج جھارکھنڈ کے جمشید پور میں چھترپور، ہزاری باغ اور Potka اسمبلی حلقوں میں عوامی میٹنگوں سے خطاب کریں گے۔

جناب شاہ جمشیدپور ویسٹ اسمبلی حلقے میں ایک روڈ شو بھی کریں گے۔

دوسری جانب کانگریس رہنما راہل گاندھی دھنباد ضلعے میں  Baghmara اسمبلی حلقے اور East Singhbhum ضلعے کے جمشیدپور میں انتخابی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سینئر رہنما اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین رانچی، Kharsawa اور Mandar حلقوں میں سلسلے وار میٹنگوں سے خطاب کریں گے۔آر جے ڈی، اے جے ایس یو اور بائیں بازو کے رہنما بھی ریاست کے مختلف حصوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ ووٹوں کی گنتی اِس مہینے کی 23 تاریخ کو ہوگی۔

انتخابات والی ریاستوں کے حلقوں کا احاطہ کرنے کی ہماری سیریز کے تحت آج ہم نے جھارکھنڈ کے East Singhbhum میں Potka اسمبلی سیٹ پر توجہ مرکوز کی ہے۔ Potka میں اس مہینے کی 13 تاریخ کو پہلے مرحلے میں چناؤ ہوگا۔ اس خطے نے جو اپنے مالا مال قبائلی ورثے کیلئے جانا جاتا ہے، ریاست کے سیاسی منظر نامے میں اہم رول ادا کیاہے۔

Potka اسمبلی سیٹ ایک بڑی قبائیلی آبادی والا علاقہ ہے اور انتخابی مہم کے دوران آراضی کے حقوق، قبائیلی بہبود اور ترقی سے متعلق امور ہمیشہ چھائے رہے ہیں۔ اِس حلقے میں اس مرتبہ بھارتیہ جنتا پارٹی BJP نے سابق مرکزی وزیر ارجن منڈا کی اہلیہ Meera Munda کو جھارکھنڈ مکتی مورچہ JMM کے Sanjib Sardar کے خلاف میدان میں  اتارا ہے۔

حالانکہ 8 آزاد امیدواروں سمیت 16 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں لیکن اصل مقابلہ Meera Munda اور Sanjib Sardar کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ 2 لاکھ 87 ہزار سے زیادہ ووٹر امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

چناؤ مہم کے دوران بے روزگاری، پینے کے پانی کی قلت اور بجلی کی نامناسب سپلائی جیسے کلیدی امور چھائے ہوئے ہیں کیونکہ سبھی پارٹیاں اِن امور پر توجہ مرکوز کررہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں