ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 8, 2024 9:58 AM

printer

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی چناؤ مہم میں تیزی، وزیر اعظم اور بی جے پی کے سرکردہ لیڈر نریندر مودی آج مہاراشٹر میں دو ریلیوں سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم اور BJP کے سرکردہ لیڈر نریندر مودی آج مہاراشٹر میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر اعظم نے کہا کہ وہ Dhule اور Nashik میں عوامی جلسوں میں شرکت کرکے عوام کا آشیرواد حاصل کریں گے۔

جناب مودی نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ ریاست کے عوام اسمبلی انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد NDA کی شاندار کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔

جناب مودی کی پہلی ریلی آج شمالی مہاراشٹر میں دھولے کے مقام پر دن میں 12 بجے کے آس پاس ہوگی۔ اِس کے بعد وہ ناشک میں ایک جلسہئ عام سے خطاب کریں گے۔ اِدھر ریاست کے وزیر اعلیٰ اور شیو سینا کے لیڈر ایکناتھ شندے دھاراشیو میں Mahayuti امیدواروں کی حمایت میں چناؤ مہم میں شامل ہوں گے۔اِدھر نائب وزیراعلیٰ اور NCP کے صدر اجیت پوار پونے اور Pimpri میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے۔ MNS کے سربراہ راج ٹھاکرے Guhagar میں انتخابی مہم میں شریک ہوں گے۔ اِدھر NCP (SP)  کے سربراہ شردپوار پربھنی اور وَردھا میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ شیو سینا UBT نے کَل ممبئی میں اپنا انتخابی منشور جاری کردیا۔

جھارکھنڈ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے NDA اور آئی این ڈی آئی اے دونوں کے رہنما مختلف علاقوں میں ریلیاں کررہے ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی لوہر ڈگہ اور Simdega میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ NDA امیدواروں کے حق میں ووٹ مانگنے کیلئے بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ جمشیدپور اور سرائے کیلا Kharsawan میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب بی جے پی جھارکھنڈ اسمبلی کے چناؤ انچارج  شیوراج سنگھ چوہان منوہرپور اور جگناتھ پور اسمبلی حلقوں میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

 وزیراعلیٰ ہیمنت سورین، کانگریس، RJD، AJSU اور بائیں بازو پارٹیوں کے رہنما بھی ریاست بھر میں ریلیاں کررہے ہیں۔ یہاں 81 رکنی اسمبلی کیلئے اس ماہ کی 13 اور 20 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔

اسمبلی حلقوں سے متعلق ہماری سیریز میں آج ہم جھارکھنڈ کے مشرقی سنگھ بھوم ضلعے کی جمشید پور ایسٹ اسمبلی سیٹ کا احاطہ کریں گے۔ جمشید پور ایسٹ میں پہلے مرحلے کے تحت اس ماہ کی 13 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اپوزیشن بی جے پی نے اڈیشہ کے گورنر رگھوبر داس کی بہو پورنیما ساہو کو جمشید پور ایسٹ سیٹ سے چناؤ میدان میں اتارا ہے۔ وہ پہلی مرتبہ چناؤ لڑرہی ہیں۔ دوسری جانب کانگریس نے سابق رکن پارلیمنٹ اجے کمار کو اپنا امیدوار بنایاہے۔ حالانکہ 15 آزاد امیدواروں سمیت 24 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں لیکن اصل مقابلہ بی جے پی کی پورنیما ساہو اور کانگریس کے اجے کمار کے درمیان ہے۔ بی جے پی کی امیدوار پورنیما ساہو کو بی جے پی کے دو باغی امیدواروں شیوشنکرسنگھ اور راج کمار سنگھ سے بھی سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ اس حلقے میں زمین کا مالکانہ حق ایک اہم معاملہ ہے کیونکہ جمشید پور کی اراضی ٹاٹا کے پاس لیز پر ہے۔ بے روزگاری اور پینے کے پانی کی قلت بھی وہ معاملے ہیں جنہیں سبھی پارٹیاں اٹھارہی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بی جے پی کی پورنیما ساہو چناؤ میں پہلی مرتبہ جیت حاصل کرپاتی ہیں یا کانگریس کے اجے کمار جمشید پور ایسٹ سیٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

انتخابی کمیشن نے سبھی سیاسی پارٹیوں سے کہا ہے کہ وہ جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی چناؤ مہم کے دوران مثالی  ضابطہئ عمل پر سختی کے ساتھ کاربند رہیں۔ ریاست کے اعلیٰ انتخابی افسر روی کمار نے رانچی میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں یہ صلاح دی کہ وہ فرضی وعدے کرکے رائے دہندگان کو گمراہ کرنے سے گریز کریں۔   انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ انتخابی ریلیوں کے دوران ذاتیات پر حملے نہ کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں