مہاراشٹر میں واحد مرحلے اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل کَل ختم ہوجائے گا۔ مہاراشٹر میں 288 اسمبلی سیٹوں اور جھارکھنڈ میں 38 حلقوں کیلئے 20 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سمیت مختلف پارٹیوں کے امیدواروں نے آج اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے۔ آج BJP نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کیلئے 25 امیدواروں کی اپنی فہرست جاری کی۔ پارٹی نے سنیہا پریم ناتھ دُوبے کو Vasai اسمبلی حلقے سے جبکہ سدھاکر کوہالے کو ناگپور ویسٹ سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔ ابھی تک پارٹی نے ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے 146 امیدواروں کے نام جاری کئے ہیں۔مہاراشٹر میں ناندیڑ لوک سبھا سیٹ اور اتراکھنڈ میں کیدارناتھ اسمبلی حلقے کیلئے ضمنی انتخابات بھی اِسی دن منعقد ہوں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ناندیڑ سیٹ کیلئے آج اپنے امیدوار کے طور پر ڈاکٹر Santuk Hambarde کے نام کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اِس نشست سے اپنے امیدوار کے طور پر ڈاکٹر رویندر چوان کو میدان میں اتارا ہے۔ اِس سیٹ پر اگست میں رکن پارلیمنٹ وسنت چوان کے انتقال کے بعد ضمنی انتخاب ضروری ہوگئے تھے۔ جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے آج کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس مرحلے میں 850 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ اس مرحلے میں 43 حلقوں میں 13 نومبر کو پولنگ ہوگی۔ بدھ کے روز تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں منعقد ہو رہے ہیں۔دوسرے مرحلے میں 20 نومبر کو 38 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بدھ کے روز کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ امیدوار اپنا نام یکم نومبر تک واپس لے سکتے ہیں۔ پہلے مرحلے کیلئے امیدوار اپنا نام اِس مہینے کی 30 تاریخ تک واپس لے سکتے ہیں۔ پہلے مرحلے کی پولنگ 43 حلقوں میں 13 نومبر کو ہوگی۔ اسی دوران اسمبلی انتخابات کے بعد سے ریاست کے مختلف حصوں سے 86 کروڑ 32 لاکھ روپئے سے زیادہ مالیت کا غیرقانونی مواد اور نقدی ضبط کی گئی ہے۔ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیلئے 20 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔
مختلف ریاستوں میں 47 اسمبلی حلقوں اور کیرالہ میں وائیناڈ پارلیمانی حلقے کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی جہاں اگلے مہینے کی 13 تاریخ کو پولنگ ہوگی۔ اترپردیش میں 9 اسمبلی سیٹوں، راجستھان میں 7 نشستوں، مغربی بنگال میں 6، آسام میں پانچ سیٹوں اور بہار اور پنجاب میں چار-چار سیٹوں، کرناٹک میں تین نشستوں اور کیرالہ، مدھیہ پردیش اور سکم میں سے ہر ایک میں دو-دو سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔اس کے علاوہ چھتیس گڑھ، گجرات اور میگھالیہ میں سے ہر ایک میں ایک-ایک سیٹ کیلئے اسمبلی کیلئے ضمنی انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔
Site Admin | October 28, 2024 9:25 PM