جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے داخل کردہ کاغذاتِ نامزدگی کی آج جانچ کی جارہی ہے۔ دوسرے مرحلے کیلئے کُل 634 امیدوار میدان میں ہیں۔ 20 نومبر کو دوسرے مرحلے کی پولنگ کے تحت جھارکھنڈ کے 38 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کیلئے برسر اقتدار اور اپوزیشن جماعتوں سمیت قریب 8 ہزار امیدواروں نے گزشتہ کل تک اپنے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔ مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا کَل آخری دن تھا۔
دوسری جانب بھارت کے انتخابی کمیشن نے جھارکھنڈ سرکار کو ہدایت دی ہے کہ وہ دیوگھر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجیت پیٹر Dungdung کو فوری طور پر ہٹا دے۔ کمیشن نے مذکورہ پولیس سپرنٹنڈنٹ سے کہا ہے کہ وہ اپنے جونئر افسر کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔ کمیشن نے چناؤ سے متعلق کسی بھی طرح کی ذمہ داری انجام دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ چناؤ کمیشن نے دیوگھر کے ایس پی کا تقرر کرنے کے لئے ریاستی سرکار سے تین افسروں کے نام مانگے ہیں۔ دیو گھر کے ایس پی کو اس سال لوک سبھا انتخابات کے دوران بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔