ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 16, 2024 3:01 PM

printer

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی چناؤ کیلئے این ڈی اے اور آئی این ڈی آئی بلاک کے سرکردہ رہنما انتخابی مہم میں مصروف ہیں

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم زوروشور سے جاری ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر میں Mahayuti سرکار کی کوششوں کی ستائش کی ہے، جو معاشرے کے ہر طبقے کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ اُنہوں نے یہ بات ’میرا بوتھ سب سے مضبوط‘ پروگرام کے تحت مہاراشٹر میں BJP کارکنوں سے ورچوئل طریقے پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ مہاراشٹر کے عوام مہایوتی سرکار کے ڈھائی سالہ دورِ حکومت سے بے حد مطمئن ہیں۔

 جناب مودی کے علاوہ BJP کے کئی رہنما بھی ریاست میں بہت سے چناؤ جلسوں سے خطاب کریں گے۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی 2 اور پرینکا گاندھی 3 جلسوں سے خطاب کریں گی۔ NCP کے سربراہ اجیت پوار شولاپور، پونے اور ناسک میں انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اُدھر جھارکھنڈ میں NDA اور I.N.D.I.A بلاک کے سرکردہ سیاسی رہنما پارٹی امیدواروں کیلئے حمایت حاصل کرنے کی غرض سے جلسے جلوسوں میں مصروف ہیں۔

جامتاڑا میں ایک چناؤ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے BJP کے اعلیٰ رہنما اور اسمبلی چناؤ کے مشترکہ انچارج ہیمنت بسوا سرما نے ہیمنت سورین پر جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگایا۔ جناب سرما نے کہاکہ ہیمنت سورین سرکار کو بے دخل کرنے کا چناؤ ایک صحیح موقع ہے۔

دوسری طرف جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے اعلیٰ رہنما اور وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے BJP پر سرکار کو دھمکیاں دینے کا الزام لگایا۔ جناب سورین نے مرکز پر ریاست میں جاری انتخابی مہم کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور CBI کو سرگرم کرنے کا بھی الزام لگایا۔

BJP کے اعلیٰ رہنما اور مرکزی وزیر امت شاہ کا دُمکا، دیوگھر اور Dhanwar میں جلسوں سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔

کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے جامتاڑا اور Khijri میں عام جلسوں سے خطاب کریں گے۔

RJD لیڈر تیجسوی یادو Godda میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔

فلمی دنیا سے سیاست میں آنے والے متھن چکرورتی کا دُمکا اور جامتاڑا میں جلسوں سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔

مہاراشٹر میں ایک ہی مرحلے میں اِس مہینے کی 20 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ اسی دن جھارکھنڈ میں اسمبلی چناؤ کیلئے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی اِس مہینے کی 23 تاریخ کو کی جائے گی۔

اِسی دوران جھارکھنڈ میں Littipara اسمبلی حلقے سے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سبکدوش ہونے والے اسمبلی ممبر دنیش مرانڈی BJP میں شامل ہوگئے ہیں۔ BJP میں شامل ہونے کے بعد اُنہوں نے کہا کہ ہیمنت سورین کی زیر قیادت سرکار ریاست میں  بنگلہ دیش کے دراندازوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔ جناب مرانڈی BJP کے چناؤ انچارج شیوراج چوہان کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوئے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں