ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 22, 2024 9:18 PM

printer

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے ساتھ ضمنی انتخابات کی کل ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے لیے سبھی تیاریاں کر لی گئی ہیں

جھارکھنڈ اور مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ ساتھ ہی مختلف ریاستوں کی 48 اسمبلی سیٹوں کیلئے ہوئے ضمنی انتخابات اور کیرالہ کے پارلیمانی حلقے وائیناڈ اور مہاراشٹر کے ناندیڑ کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تیاری بھی مکمل ہوگئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع ہوگی اور دوپہر تک نتائج آنے شروع ہوجائیں گے۔ پہلے ڈاک سے بھیجے گئے بیلٹ پیپرس کی گنتی ہوگی۔ گنتی کے عمل کو ٹھیک ٹھاک طریقے سے چلانے کیلئے انتخابی کمیشن نے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔
جھارکھنڈ میں اِس ماہ کی 13 اور 20 تاریخ کو دو مرحلوں میں 81 سیٹوں کیلئے انتخابات ہوئے تھے۔ انتخابی کمیشن نے تمام 81 اسمبلی سیٹوں پر پُر امن گنتی کو یقینی بنانے کیلئے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔
گنتی کے ہر مرکز پر تین سطحی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے روی کمار نے بتایا کہ ریاست کے تمام ضلع ہیڈکوارٹروں میں 24 گنتی کے مراکز بنائے گئے ہیں۔
ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع ہوگی جیسے ہی رجحانات آنے شروع ہوں گے، کئی بڑے سیاسی لیڈروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ سامنے آنے لگے گا۔ ان لیڈروں میں ہیمنت سورین، بابولال مرانڈی، سُدیش مہتو، جے رام کمار مہتو، چمپئی سورین، سریو رائے اور بنّا گپتا شامل ہیں۔ اِس مرتبہ کئی نشستوں پر سخت مقابلہ ہے جس میں ڈُمری، Mehgama، جمشیدپور ویسٹ، بوکارو، جام تارا اور چندن کیاری شامل ہیں۔ 2019 کے اسمبلی انتخابات کی طرف نظر کریں تو معلوم ہوگا کہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کو 30، بی جے پی کو 25، کانگریس کو 16 اور AJSU کو دو سیٹیں ملی تھی۔
مہاراشٹر میں 288 رکنی قانون ساز اسمبلی اور ناندیڑ لوک سبھا حلقے کی واحد سیٹ کے ضمنی چناؤ کے کل ہونے والی ووٹوں کی گنتی سے قبل مہاراشٹر میں سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ مہایوتی اور مہا وکاس اگھاری کے سینئر رہنما، آزاد امیدوروں تک پہنچنے کی کوششوں میں مشغول ہیں۔
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی کل ہونے والی گنتی کے لیے مہایوتی اور مہا وکاس اگھاڑی دونوں نے اقتدار میں آنے کا یقین ظاہر کیا ہے۔
اس دوران چھوٹے اور آزاد امیدوار اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کس کی حمایت کی جائے۔ ونچت بہوجن اگھاڑی کے پرکاش امبیڈکر کہہ چکے ہیں کہ انکی پارٹی اس بات سے قطع نظر کہ کون اقتدار میں آئے گا، حکومت کا حصہ بننے کو ترجیح دے گی۔
مہاراشٹر میں 20 نومبر کو ہوئے واحد مرحلے کے قانون ساز اسمبلی انتخابات میں مہایوتی کی اتحادی BJP نے 149، شیو سینا نے 81 اور NCP نے 59 سیٹوں پر چناؤ لڑا تھا۔
اسی طرح مہا وکاس اگھاڑی کی حلیف جماعت کانگریس نے 101، شیو شینا اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ نے 95 اور NCP شرد پوار نے 86 سیٹوں پر اپنے امیدار اتارے تھے۔ 90 سیٹوں پر ہو رہے سخت مقابلے کی وجہ سے یہ انتخابات مزید لچسپ ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں