July 8, 2024 9:18 PM

printer

مہاراشٹر اور اتراکھنڈ میں شدید بارش کی وجہ سے معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے

اب جبکہ مہاراشٹر اور اس کے مضافات میں شدید بارش جاری ہے ، مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جاری شدید بارش کے دوران غیرضروری نقل و حرکت کو نظر انداز کریں۔ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے، جناب شندے نے کہا کہ تمام ہنگامی ایجنسیاں الرٹ پر ہیں۔ سڑک اور ریل ٹریفک بحال ہوگیا ہے۔ البتہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے مسئلے کا سامنا ہے۔ ممبئی ایئرپورٹ پر پروازوں کی خدمات بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ کم ویزیبلٹی کے باعث 50 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا یا اُن کا روٹ تبدیل کیا گیا۔ اسی دوران IMD نے ممبئی میں ، کَل کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ x
ممبئی میں رات بھر ہوئی موسلادھار بارش کی وجہ سے معمول کی زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔ ٹرین خدمات میں رخنہ پڑنے اور سڑکوں پر پانی بھرجانے سے دفتر جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریاستی قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں کی کارروائی بھی ملتوی کرنی پڑی کیونکہ کئی اراکین اور افسران ودھان بھون نہیں پہنچ سکے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور کہا ہے کہ سبھی ریاستی ایجنسیوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ شندے نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی ایجنسی، NDRF کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں