مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اتھارٹی نے اپنی بسوں کے کرائے میں قریب پندرہ فیصد اضافے کو منظوری دے دی ہے۔ یہ اضافی کرائے، گذشتہ آدھی رات سے نافذ ہوگئے ہیں۔
وہیں ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ممبئی اور اسکے اطراف میٹرو پولیٹن خطے میں آٹو رکشہ اور کالی پیلی ٹیکسیوں کے بنیادی کرائے میں بھی تین روپے کے اضافے کو منظوری دی ہے، جو ایک فروری سے نافذ ہوں گے۔ مہاراشٹر کے ٹرانسپورٹ کے وزیر پرتاپ سرنائک نے بتایا کہ پرانی اسکیمیں اور رعایتیں بدستور جاری رہیں گی۔x