مہاراشٹر اسمبلی کا موسمِ سرما کا اجلاس، آج ناگپور میں شروع ہوگا۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Dhananjay Wankhede
مہاراشٹر اسمبلی کا موسمِ سرما کا اجلاس، وزیروں کی کونسل میں نئے شامل کیے گئے وزیروں کے تعارف کے ساتھ شروع ہوگا۔ آج اِس سال کے لیے ضمنی مطالباتِ زر بھی پیش کیے جائیں گے۔ برسرِ اقتدار مہایوتی سرکار کی کابینہ میں کل توسیع کی گئی ہے، جس کے تحت انتالیس وزیروں کو عہدے کا حلف دلایا گیا ہے۔ کابینہ وزیروں میں سب سے زیادہ BJP کے وزیر ہیں۔ اِن کی تعداد 16 ہے، جس کے بعد شیو سینا کے 9 اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے 8 کابینہ وزیر ہیں۔ کل ناگپور میں اسمبلی کے موسمِ سرما کے اجلاس سے قبل شام، ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ دِویندر فڑنویس نے بتایا کہ اِس اجلاس کے دوران 20 بِل پیش کیے جائیں گے۔ اپوزیشن کی قیادت والی مہا وِکاس اَگھاڑی نے روایتی چائے پارٹی کا بائیکاٹ کیا تھا، جس کا اہتمام کل سرکار کی طرف سے کیا گیا تھا۔ یہ بائیکاٹ پَربھَنی اور بِیڑ میں پُرتشدد واقعات اور کانٹریکچوئل ملازمت نیز اسمبلی اجلاس کی مختصر مدّت جیسے معاملات پر کیا گیا تھا۔
ناگپور سے دھننجے وانکھیڑے کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں …………اسعداللہ