مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن ہے۔ نئی اسمبلی منتخب کرنے کے لیے ریاست میں اِس مہینے کی 20 تاریخ کو واحد مرحلے کے تحت پولنگ ہوگی۔ حکمراں مہایوتی اور اپوزیشن Maha Vikas Aghadi بڑے اتحاد مقابلہ کر رہے ہیں۔ حکمراں مہایوتی اتحاد BJP، شیو سینا اور NCP پر جبکہ اپوزیشن Maha Vikas Aghadi کانگریس، شیوسینا (UBT) اور NCP شردپوار پر مشتمل ہے اور یہ دونوں ہی اقتدار کے لیے اصل دعویدار ہیں۔ حالانکہ چھوٹی پارٹیاں اور آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں ہیں۔
مہاراشٹر اسمبلی چناؤ کیلئے نامزدگی پرچے واپس لینے کا آج آخری دن ہے۔ سیٹوں کے بٹوارے کے انتظام اور حتمی ناموں کے بارے میں ابھی تصویر صاف ہونا باقی ہے۔ اِس دوران مختلف سیاسی پارٹیاں آئندہ چناؤ کیلئے اپنی انتخابی مہم شروع کررہی ہیں۔ وزیراعلیٰ اور شیوسینا کے لیڈر ایکناتھ شندے نے کَل ممبئی میں کئی ریلیوں سے خطاب کیا۔ نائب وزیراعلیٰ اور این سی پی کی لیڈر اجیت پوار بارہ متی میں انتخابی مہم میں شامل ہوئے اور ووٹروں کو راغب کرنے کی کوشش کی۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم اور بی جے پی کے سینئر لیڈر نریندر مودی آٹھ نومبر کے بعد ریاست میں گیارہ ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
دوسری جانب کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی 6 نومبر کو ناگپور اور ممبئی میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ ریاست میں 20 نومبر کووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو کی جائے گی۔