مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کیلئے پیر تک نامزدگی واپس لینے کا آخری دن ہے۔ مہاراشٹر میں دونوں ہی اہم اتحاد مہایوتی اور مہا وکاس اَگھاڑی، باغی امیدواروں سے نبردآزما ہیں۔Padwa تہواروں کے دوران ریاست میں کافی گہماگہمی ہے کیونکہ دونوں ہی اتحاد کے لیڈر اپنے اپنے باغی امیدواروں کو منانے کی کوشش میں لگے ہیں۔ خبروں کے مطابق مہایوتی کے تقریباً 36 اور مہاوکاس اَگھاڑی کے 26 امیدوار باغی ہوگئے ہیں۔ مہایوتی کے امیدواروں نے مورشی، آشتی، شری رامپور، ڈِنڈوری، دیولالی، انوشکتی نگر اور مَن خورد میں ایک دوسرے کے خلاف کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ دوسری طرف مہاوکاس اَگھاڑی کی ذاتی پارٹیوں نے پارَندا، پندھارپور، ڈِگراس، دھاراوی، مَن خورد، سولاپور سٹی سینٹر، سنگولا اور لوہا سیٹوں پر ایک دوسرے کے خلاف امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ریاست میں اہم اتحادیوں کے سیٹ بٹوارے اور اِن حلقوں میں صورتحال پیر تک ہی واضح ہوپائے گی۔جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں سابق وزیر اعلیٰ چمپئی سورین Saraikela کی اہم سیٹ سے چناؤ لڑ رہے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اس بار اس حلقے کا سیاسی منظر نامہ سابقہ انتخابات سے یکسر مختلف ہے۔
Site Admin | November 2, 2024 9:30 PM