ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 15, 2024 10:05 PM

printer

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کیلئے واحد مرحلے کے تحت پولنگ اگلے مہینے کی 20 تاریخ کو ہوگی۔ جھارکھنڈ میں ووٹ 13 اور 20 نومبر کو ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی اگلے مہینے کی 23 تاریخ کو ہوگی

بھارت کے انتخابی کمیشن نے آج مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ مہاراشٹر میں اگلے مہینے کی 20 تاریخ کو ایک ہی مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جھارکھنڈ میں اگلے ماہ کی 13 اور 20 تاریخ کو دو مرحلوں میں پولنگ ہوگی۔ دونوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی، اگلے ماہ کی 23 تاریخ کو ہوگی۔
نئی دلّی میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے اعلیٰ انتخابی کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ 288 ممبران والی مہاراشٹر اسمبلی کیلئے نوٹیفکیشن، اِس ماہ کی 22 تاریخ کو جاری کیا جائے گا اور امیدوار 29 اکتوبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرسکیں گے۔
جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کیلئے نوٹیفکیشن، اِس ماہ کی 18 تاریخ کو جاری کیا جائے گا اور امیدوار 25 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرسکیں گے۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر نے اطلاع دی کہ ریاست میں پولنگ کے دوسرے مرحلے کیلئے اِس ماہ کی 22 تاریخ کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور 29 اکتوبر تک پرچے بھرے جاسکتے ہیں۔
انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی دونوں ریاستوں میں ضابطہئ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔ جناب کمار نے کہا کہ کمیشن آزادانہ اور منصفانہ اور ترغیبات سے پاک نیز تشدد سے پاک انتخابات کرانے کیلئے پُر عزم ہے۔
انھوں نے دونوں ریاستوں کے ووٹروں سے بھی اپیل کی کہ وہ جمہوریت کے اِس بڑے فیسٹول میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے ووٹنگ مراکز کی طرف آئیں۔انتخابی کمیشن نے کئی اسمبلی حلقوں کیلئے اور لوک سبھا کی دو سیٹوں کیلئے ضمنی انتخاب کا بھی اعلان کیا۔ مختلف ریاستوں کے 47 اسمبلی حلقوں اور کیرالہ کی Wayanad پارلیمانی سیٹ کیلئے اگلے ماہ کی 13 تاریخ کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔اتراکھنڈ میں ایک اسمبلی سیٹ کیلئے اور مہاراشٹر میں نانڈیڑ لوک سبھا حلقے کیلئے ضمنی انتخابات 20 نومبر کو ہوں گے۔
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ NDA اور آئی این ڈی آئی اتحاد، اپنے امیدواروں کی فہرستوں کو قطعی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ BJP مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ دلّی میں جاری ہے، جس میں جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ NDA کی سیٹوں کی تقسیم سے متعلق فارمولے پر میٹنگ میں غور کیا جا رہا ہے۔ اِس مرتبہ بی جے پی، AJSU پارٹی، JDU اور LJP کے ساتھ انتخابات لڑے گی۔ دوسری طرف JMM، کانگریس، RJD اور CPM کے ساتھ انتخابات لڑے گی۔ JMM نے پارٹی صدر شیبو سورین اور ایگزیکٹیو صدر ہیمنت سورین کو اپنے اتحادیوں کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم سے متعلق فارمولے پر فیصلہ لینے کا اختیار دیا ہے۔ اِدھر کانگریس نے اسمبلی انتخابات کیلئے تین مشاہد مقرر کیے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں