مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کیلئے اب تک 552 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔ انڈین نیشنل کانگریس نے کَل 48 اسمبلی حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردپوار نے 45 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ مہاراشٹر نونرمان سینا نے کَل اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی ہے۔
مہاراشٹر میں کاغذات نامزدگی داخلے کے تیسرے دن کل مختلف پارٹیوں کے بڑے لیڈروں نے اپنے کاغذات داخل کئے۔بی جے پی لیڈر چندرکانت پاٹل، منگل پربھات Lodha اور Mihirکوٹیجا، این سی پی(ایس پی) کے ہرش وردھن پاٹل اور جینت پاٹل، این سی پی کے چھگن بھجبل، دلیپ والسے پاٹل اور دھننجے منڈے نے کل اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ شیوسینا(یوبی ٹی) کے آدتیہ ٹھاکرے نے Worli سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا جبکہ کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شردپورا) اور مہاراشٹر نونرمان سینا نے بھی اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ بارامتی میں لوک سبھا انتخابات کی طرح ایک بارپھر زبردست مقابلہ ہونے جارہا ہے۔ اس حلقے سے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اپنے بھتیجے یوگیندرپوار کے خلاف انتخابی میدان میں ہیں۔