ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 13, 2024 1:54 PM

printer

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں انتخابی مہم اپنے شباب پر پہنچ گئی ہے۔ سیاسی لیڈر ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے پوری کوشش کررہے ہیں

مہاراشٹر میں انتخابی مہم میں شدت آگئی ہے اور سیاسی پارٹیوں کے رہنما ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے ریاست کے مختلف حصوں میں چناؤ مہم چلارہے ہیں۔ مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کی 288 سیٹوں اور ناندیڑ لوک سبھا سیٹ کیلئے ضمنی انتخاب 20 نومبر کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔
مرکزی وزیر اور BJP کے سینئر لیڈر امت شاہ دھولے، جلگاؤں اور پربھنی میں ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔ BJP کے صدر جے پی نڈا ممبئی اور Ahilyanagar میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ مرکزی وزیر نیتن گڈکری چندرپور اور ناگپور میں مختلف حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناگ واشِم اور تھانے میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے لاتور اور شولا پور میں مہم چلائیں گے۔
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی ممبئی میں مہم چلائیں گے، NCP (SP) کے چیف شرد پوار پونے، ناشک اور اہلّیہ نگر میں MVA کے امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔x

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں