مہاراشٹر اسمبلی چناؤ میں BJP کی زیر قیادت مہایوتی اتحاد زبردست کامیابی کی جانب بڑھ رہا ہے، جبکہ جھارکھنڈ میں I.N.D.I.A بلاک کا اقتدار میں آنا یقینی ہے۔
مہاراشٹر کے 288 سیٹوں کے دستیاب نتائج اور رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی 126، ایکناتھ شندے کی زیر قیادت شیو سینا 56 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔
اجیت پوار کی قیادت والا این سی پی گروپ 39 سیٹوں پر برتری لئے ہوئے ہے۔
اب تک چار سیٹوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔
بی جے پی نے 2، جبکہ شیو سینا اور این سی پی نے ایک ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔
کانگریس 19 حلقوں میں، NCP شرد پوار گروپ 12 حلقوں میں، شیو سینا یو بی ٹی 18 حلقوں میں آگے چل رہے ہیں، جبکہ 17 میں دوسروں کو سبقت حاصل ہے۔
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور اُن کے نائبین دیوندر فڑنویس اور اجیت پوار اپنے اپنے حلقوں میں آگے ہیں۔ BJP کے سرکردہ رہنما راہل Narvekar، سُدھیر Gadgil، وِنود اگروال، ڈاکٹر وجے کمار بھی برتری لئے ہوئے ہیں۔
NCP کے نواب ملک، ذیشان بابا صدیقی، مِلن دیوڑا اور Shaina NC پیچھے چل رہے ہیں۔
اُدھر جھارکھنڈ میں حکمراں جھارکھنڈ مُکتی مورچہ 31 سیٹوں پر، جبکہ کانگریس 14 حلقوں میں برتری لئے ہوئے ہے۔
RJD چار سیٹوں پر آگے ہے، جبکہ بی جے پی کو 26 سیٹوں میں سبقت حاصل ہے اور NDA کی ساتھی پارٹی AJSU ایک میں آگے چل رہی ہے۔ دیگر امیدوار پانچ حلقوں میں آگے ہیں۔
جھارکھنڈ BJP کے سربراہ بابو لال مرانڈی Dhanwar اسمبلی حلقے میں آگے چل رہے ہیں۔ AJSU کے صدر سُدیش مہتو پیچھے ہیں۔ JMM کے امیدوار اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے بھائی Basant Soren دُمکا میں پیچھے چل رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ اور BJP کے امیدوار چمپئی سورین کو سرائے کیلا میں برتری حاصل ہے۔
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو Barhait سیٹ پر BJP کے Gamliyel Hembrom پر برتری حاصل ہے۔
وزیر اعلیٰ کی بیوی اور JMM کی امیدوار کلپنا سورین بھی BJP کے امیدوار کے مقابلے پیچھے رہی ہیں۔ x