ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

مہاراشٹر، قانون سازاسمبلی کا ایک تین روزہ خصوصی اجلاس آج سے ممبئی میں منعقد کیا جائے گا

مہاراشٹر، قانون سازاسمبلی کا ایک تین روزہ خصوصی اجلاس آج سے ممبئی میں منعقد کیا جائے گا تاکہ نئے منتخب MLAs حلف لے سکیں اور ایک اسپیکر کا انتخاب کیا جا سکے۔ نئے منتخب MLAs کو آج اور کَل حلف دلایا جائے گا۔ اسپیکر کا انتخاب پیر کے روز ہوگا جسکے بعد مہایوتی کی قیادت میں دیویندر فڈنویس اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

مہاراشٹر میں حال ہی میں اختتام کو پہنچے اسمبلی انتخابات میں BJP، شیو سینا اور  NCP کے مہایوتی اتحاد نے 288سیٹوں میں سے 230 سیٹیں جیت کر شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ BJP نے اب تک کی سب سے زیادہ 132 سیٹیں اور ایکناتھ شندے کی قیادت والے شیوسینا نے 57 جبکہ اجیت پوار کی NCP نے 41 سیٹیں حاصل کیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں