ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 1, 2024 2:59 PM

printer

مہاراشٹر، اڈیشہ، تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں تیز بارش کے امکان کے مدنظر الرٹ جاری کیا گیا ہے

مہاراشٹر، اڈیشہ، تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں تیز بارش کے امکان کے مدنظر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔تلنگانہ میں ریاست کے کئی علاقوں میں بہت تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ روزمرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور مختلف ضلعوں میں نچلے علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔ ریاستی سرکار نے گیارہ ضلعوں کی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور جھیلوں اور تالاب وغیرہ کے کناروں کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے احتیاطی اقدامات کریں۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ Revanth Reddy نے ایمرجنسی خدمات کے اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دن رات موقع پر موجود رہیں۔ حکام نے بارش سے متاثرہ ضلعوں میں تعلیمی اداروں کیلئے کَل چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

آندھرا پردیش میں قدرتی آفات سے پیدا حالات سے نمٹنے سے متعلق ریاستی اتھارٹی نے سمندری طوفان Asna کے تعلق سے تازہ جانکاری فراہم کی ہے، جو کَل رات دیر گئے کالِنگا پٹنم کے نزدیک ساحل کو پار گیا۔ اِس سے شمالی آندھرا پردیش اور جنوبی اڈیشہ کے علاقے کافی متاثر ہوئے۔ طوفان کے زیرِ اثر خطے کے کئی ضلعوں میں اوسط سے لے کر شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کی ضروری احتیاط برتیں۔

مہاراشٹر میں ممبئی اور اُس کے مضافاتی علاقوں سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کا زور کم ہوگیا ہے۔ البتہ بھارتی موسمیات محکمے نے جالنا، پَربھَنی اور ہِنگولی ضلعوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اِس کے علاوہ، ناندیڑ اور لاتور کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ناندیڑ ضلعے میں خاص طور پر پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران لگاتار بارش ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں