مہاتما گاندھی کی پوتی سُمترا گاندھی Kulkarni نے یہ کہتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی ہے کہ وہ بابائے قوم کے نظریات کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انگریزی کے ایک روزنامے میں وزیر اعظم کی جانب سے مہاتما گاندھی کے نظریات کو برقرار رکھنے کے عنوان سے ایک آرٹیکل میں محترمہ Kulkarni نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد جناب مودی نے اپنے یومِ آزادی کی تقریر میں قومی سطح پر صفائی ستھرائی کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے سووچھ بھارت ابھیان کا آغاز کیا، جس سے صفائی ستھرائی کے شعبے میں بہتری آئی اور پورے بھارت میں خواتین کی عظمت اور سلامتی بہتر ہوئی۔ محترمہ Kulkarni نے کہا کہ مہاتما گاندھی پائیدار سماجی تبدیلی کی بنیاد کے طور پر عوام کی تحریک میں یقین رکھتے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جناب مودی ”سب کا ساتھ، سب کا وِکاس، سب کا وشواس“ اور ”وِکست بھارت“ پر مسلسل توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے یہ محض زبانی الفاظ نہیں ہیں بلکہ ان کے اقدامات اِس عزم کا مظہر بھی ہیں۔x