ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 5, 2025 9:27 PM

printer

مکمل شمال مشرقی خطہ، وزیراعظم کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے: امت شاہ

وزیر داخلہ امت شاہ نے زور دے کر کہا کہ مکمل شمال مشرقی خطہ، وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تریپورہ سرکار میں دو ہزار 800 سے زیادہ تقرری کے خطوط کی تقسیم کے پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ تریپورہ کی سرکار بناکسی تفریق، سفارش یا بدعنوانی کے، مکمل شفافیت کے ساتھ نوکریاں فراہم کررہی ہیں۔ وزیرداخلہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پچھلے دس سالوں میں نریندرمودی کی حکومت نے ریاست میں امن قائم کرنے کیلئے تریپورہ میں تین سمجھوتے کئے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ نریندرمودی حکومت کی پالیسیوں نے زمینی طور پر محدود ریاست کو زمینی طور پر منسلک ریاست میں تبدیل کردیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں