ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 14, 2025 2:54 PM

printer

مکر سنکرانتی، پونگل، بیہو اور اُتّراین کے تہوار روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائے جارہے ہیں۔ مہاکنبھ میں امرت اشنان کے دوران آج دوپہر تک ایک کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ افراد نے پوَتر ڈبکی لگائی۔

آج ملک میں فصل کی کٹائی کے موقع پر مکر سنکرانتی، پونگل، بیہو اور اُتّراین تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منائے جارہے ہیں۔ ان تہواروں سے شکر گزاری کے جذبے اور یکجہتی کی عکاسی ہوتی ہے۔

مکرسنکرانتی کے تہوار کے موقع پر دریائے گنگا اور یمنا میں مقدس ڈبکی لگانے کیلئے لوگ یکجا ہوتے ہیں، وہیں تمل ناڈو میں پونگل تہوار پورے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ لوگ تہواروں کے موقع پر ایک دوسرے کو مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں۔

آسام میں ماکھ بیہو یا بھوگالی بیہو تہوار روایتی جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ گجرات اور مغربی بھارت کے دیگر حصوں میں اُتّراین تہوار کے موقع پر آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیا ہے۔

حالانکہ یہ سبھی تہوار ملک کے الگ الگ حصوں میں الگ الگ انداز سے منائے جاتے ہیں لیکن یہ ہمارے ملک کی گوناگوں ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں اور فطرت کے تئیں ہمارے شکر گزاری کے جزبے کی علامت بھی ہیں۔ x

پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ میں مکرسکرانتی امرت اِسنان کے موقع پر تریوینی سنگم پر دوپہر 12 بجے تک ایک کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ افراد نے پوِتر ڈُبکی لگائی۔ سبھی مذہبی رسومات معمول کے مطابق جاری ہیں۔ امرت اِسنان میں لاکھوں عقیدتمند اور سادھو سَنت شرکت کررہے ہیں۔ پوِتر ڈبکی کے بعد عقیدتمندوں نے مذہبی رسومات انجام دیں اور گھاٹوں پر پوجا کی۔ اِس دوران عقیدتمندوں نے تہوار کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، دان دینے کی سرگرمیاں بھی انجام دیں۔ آج صبح ہوئی گنگا آرتی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ x

راجستھان میں مکرسکرانتی کا تہوار روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اِس موقع پر عقیدتمند پوِتر تالابوں اور آبی ذخائر میں ڈبکی لگا رہے ہیں اور صبح سے ہی دان دینے کا کام کررہے ہیں۔ عقیدتمندوں کی بڑی تعداد اجمیر کے پُشکر، بیکانیر کے کولایَت، جے پور کے گالٹا اور Dungarpur کے Beneshwar دھام میں پوِتر ڈبکی لگا رہی ہے۔ مکر سکرانتی کے موقع پر بچوں اور نوجوانوں میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے، جو جے پور سمیت ریاست کے کئی ضلعوں میں پتنگ اڑانے کا لطف اٹھا رہے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں