ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 14, 2025 9:45 PM

printer

مکرسنکرانتی، پونگل، بیہو اور اتراین تہوار، روایتی جوش وخروش کے ساتھ منائے جارہے ہیں۔ مہاکنبھ میں امرت اسنان کے دوران تین کروڑ پچاس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پوتر اسنان کیا

مکرسنکرانتی، پونگل، بیہو اور اُترائن کے تہوار، آج ملک بھر میں نہایت روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائے جا رہے ہیں۔
کرناٹک اور آندھرا پردیش میں مکرسنکرانتی اور تمل ناڈو میں پونگل کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ یہ فصلوں کی کٹائی کا ایک تہوار ہے۔ اس موقع پر گنّے، ہلدی، آلو اور کھانے کی دیگر اشیاء کا بھی رواج ہے۔ تمل ناڈو میں چار روزہ کٹائی کا یہ تہوار، تھائی پونگل، Mattu پونگل، Kaanum پونگل اور Bhogi کے نام سے جانا جاتا ہے۔
پورے جوش و خروش اور مذہبی جذبے کے ساتھ مکرسنکرانتی اور پونگل منایا جا رہا ہے۔ یہ فصل کی کٹائی کا تہوار ہے۔ اس موقع پر سنکرانتی Yellu، جو تِل اور گُڑ کا مرکب ہے، منایا جاتا ہے اور اِسے دوستوں اور رشتے داروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ yellu دیتے ہوئے کہا جاتا ہے کہ اور اچھی اچھی باتیں کرو۔
تمل ناڈو میں چار روزہ فصل کا تہوار Bhogi کے نام سے جاتا ہے۔ سورج کی یاد میں دودھ اور چاول سے بنی ڈِش پونگل تیار کرتے ہیں۔ پونگل تمل کلینڈر کے دوسرے مہینے میں منایا جاتا ہے۔
پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ میں مکرسنکرانتی امرت اِسنان کے موقع پر تریوینی سنگم میں سادھو سنتوں، بھکتوں، یاتریوں سمیت 3 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پوتر اسنان کیا۔
بلا رکاوٹ رسومات جاری ہیں۔ پویتر اسنان کے بعد عقیدتمندوں نے گھاٹوں پر رسومات ادا کیں اور پوجا ارچنا کی۔ اِس دوران عقیدتمندوں نے تہوار کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، دان دینے کی سرگرمیاں بھی انجام دیں۔
آج پورے ملک میں مکر سنکرانتی، پونگل، بیہو اور اُتراین کے تہوار، پورے روایتی جوش وخروش کے ساتھ منائے جارہے ہیں۔
اِس موقع پر لوگ مقدس دریاؤں میں پوتر اسنان کرتے ہیں، روایتی کھانے پکاکر ایک دوسرے کی دعوت کرتے ہیں اور خیرات کرتے ہیں۔
گجرات میں اور مغربی بھارت کے دیگر علاقوں میں یہ تہوار، پتنگوں کے تہوار کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی کامیابی اور خوشی لائیں گے اور اِن سے خوشی اور یکجہتی کا جذبہ اور بھی مضبوط ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں