August 18, 2024 10:17 AM

printer

مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر منوہرلال نے گزشتہ دہائی میں ملک کی میٹرو ریل نیٹ ورک میں یکسر تبدیلی لانے والی پیشرفت کو اجاگر کیاہے۔ کل میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیرنے کہا

مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر منوہرلال نے گزشتہ دہائی میں ملک کی میٹرو ریل نیٹ ورک میں یکسر تبدیلی لانے والی پیشرفت کو اجاگر کیاہے۔ کل میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیرنے کہا

SB Manohar lal

انہوں نے کہاکہ 2014 سے قبل بھارت میں میٹرو ریل نظام محض 248 کلومیٹر تک محدود تھا اور یہ صرف پانچ شہروں میں چل رہاتھا، لیکن گزشتہ دس برسوں میں نئی میٹرولائنوں کے 700 سے زیادہ کلومیٹر کو چالو کیاگیاہے۔ اس طرح سے کُل 945 کلومیٹر لائنوں کو اب چالو کردیاگیاہے اور میٹروخدمات کو ملک کے دیگر 21 شہروں تک توسیع دے دی گئی ہے۔

مرکزی وزیر نے مرکزی کابینہ کی طرف سے تین بڑے میٹرو ریل پروجیکٹوں کی حالیہ منظوری کے بارے میں بات کی، جن میں بینگلورو میٹرو پروجیکٹ، تھانے اور پونے میٹرو پروجیکٹ شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تین نئے پروجیکٹوں کی منظوری کے ساتھ بھارت میں اب میٹرو کی ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ لائنیں زیرتعمیر ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ فی الحال دہلی میٹرو ریل کارپوریشن، بنگلہ دیش میں ایک میٹرو ریل نظام نافذ کررہا ہے اور اس نے جکارتہ میں مشاورتی خدمات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل، سعودی عرب، کینیا El-Salvador میں بھی اپنی میٹرو کے ترقیاتی پروجیکٹوں کیلئے دلی میٹرو ریل کارپوریشن کے ساتھ شراکت داری میں اپنی دلچسپی ظاہرکی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں