September 27, 2024 9:49 AM | Badminton - Macau Open

printer

مکاؤ اوپن بیڈمنٹن میں آج بھارتی کھلاڑی کدامبی سری کانت اور تریسا جویلی اور گائتری گوپی چند کی خواتین کی جوڑی، اپنے-اپنے کوارٹر فائنل مقابلے کھیلیں گے۔

مکاؤ اوپن بیڈمنٹن میں آج بھارتی کھلاڑی کدامبی سری کانت اور تریسا جویلی اور گائتری گوپی چند کی خواتین کی جوڑی، اپنے-اپنے کوارٹر فائنل مقابلے کھیلیں گے۔

مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں چھٹے درجے کے کھلاڑی کدامبی سری کانت کا مقابلہ ہانگ کانگ کےAngus  NG Long سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے سے کھیلا جائے گا۔ سری کانت کَل پری کوارٹر فائنل میں اپنے ہم وطن ساتھی کھلاڑی آیوش شیٹی کو  اکیس-تیرہ، اکیس-اٹھارہ سے ہراکر کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔

خواتین کے ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں گائتری اور تریسا کی جوڑی کا مقابلہ Hsu Yin Hui اور Wu Luo Yu کی تائیوان کی جوڑی سے ہوگا۔

یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 50 منٹ سے کھیلا جائے گا۔ اِس سے پہلے بھارتی جوڑی نے پری کوارٹر فائنل میں Lin Chin-Chun اور Teng Chun Hsun کی تائیوان کی جوڑی کو بائیس-بیس اور اکیس-گیارہ سے ہرایا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں