منیکا بترا نے ٹیبل ٹینس میں آج اس وقت تاریخ رقم کی جب وہ ڈبلیو ٹی ٹی چمپئن مقابلے کے کوارٹر فائنلز کے لئے کوالیفائی کرنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی بن گئیں۔ بھارتی کھلاڑی منیکا نے کل رومانیہ کی برناڈیٹ شوکز کو فرانس کے Montpellier میں 16 ویں راؤنڈ میں تین ایک سے شکست دی تھی۔ آج منیکا کا مقابلہ چین کی Qian Tianyi کے ساتھ ہوگا۔ منیکا نے اس سے قبل رومانیہ کے کھلاڑی کو 2024 کے پیرس اولمپکس میں تین دو سے شکست دی تھی۔ وہ کسی اولمپکس کے ٹیبل ٹینس مقابلے میں سنگلز زمرے کے آخری سولہ کھلاڑیوں میں پہنچنے والی ٹیبل ٹینس کی پہلی بھارتی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ بترا نے کئی کامن ویلتھ کھیلوں میں تمغے جیتے ہیں۔
خواتین سنگلز زمرے میں دیگر بھارتی کھلاڑی سریجا اکولا Puerto Rico کی ایڈریانا ڈائز سے تین کے مقابلے دو سے ہار گئیں۔××