ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 12, 2024 2:55 PM

printer

موہن چرن ماجھی آج شام اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے

اوڈیشہ میں نومنتخب وزیراعلیٰ موہن چرن ماجھی کی حلف برداری کی تقریب آج شام بھونیشور میں جنتا میدان میں ہوگی۔ جناب ماجھی کے ساتھ ساتھ دو نائب وزراء اعلیٰ کَنَکْ وردھن سنگھ دیو اور Pravati Parida بھی عہدے کا حلف لیں گے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ نوین پٹنایک کی قیادت والے بیجوجنتادل کے 24 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد بی جے پی، ریاست میں اپنے بَل بوتے، حکومت تشکیل دے رہی ہے۔ 52 سالہ ماجھی کو کَل شام بی جے پی کے مرکزی مشاہدین، مرکزی وزراء راجناتھ سنگھ اور بھوپیندر یادو کی موجودگی میں اتفاق رائے سے، BJP قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔ بحیثیت وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد جناب ماجھی نے کہاکہ اُن کی حکومت ریاست کے عوام کی امیدوں پر کھرا اُترنے کی بھرپور کوشش کرے گی، جنہوں نے پہلی مرتبہ BJP کو ووٹ دے کر اقتدار سونپا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں