کولکاتہ کے تین بڑے فٹ بال کلب موہن بگان، ایسٹ بنگال اور محمڈن اسپورٹنگ کے مداحوں نے اپنی رقابت کو الگ رکھتے ہوئے RG Kar Medical College کی ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے خلاف کل ایک ساتھ احتجاج کیا۔ کولکاتہ کے Saltlake اسٹیڈیم کے باہر غیر معمولی نظارہ دیکھنے کو ملا، جہاں موہن بگان کے کپتان Subhasish Boseاپنی اہلیہ Kasturi Chetri اور آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے صدر کلیان چوبے کے ساتھ متاثرہ کے لیے، انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مارچ میں حصہ لیا۔Subhaishs Bose نے کہا کہ پہلی بار موہن بگان، ایسٹ بنگال اور محمڈن اسپورٹنگ کے مداح انصاف کی لڑائی کے لیے ساتھ آئے ہیں۔x
Site Admin | August 19, 2024 9:19 AM