کَل مونی اماوسیہ کے تناظر میں پریاگ راج میں مہاکمبھ میں شرکت کرنے والے عقیدتمندوں اور یاتریوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال سے متعلق جامع بندوبست کیا گیا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ پریڈ گراؤنڈ میں واقع سینٹرل ہاسپٹل صحت سے متعلق کسی بھی طرح کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
پریاگ راج میلہ اتھارٹی نے مہا کنبھ کے پریڈ گراؤنڈ میں 100 بستروں پر مشتمل ایک مرکزی اسپتال تیار کیا ہے، تاکہ عقیدت مندوں کی صحت سے متعلق ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ اتھارٹی نے صحت سے متعلق پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے پیشہ ور افراد اور ایمرجنسی ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے مرکزی اسپتال کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر گورو دوبے نے کہا کہ مونی اماوسیہ کے مد نظر ڈاکٹر اور ایمبولنس کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 80 آیوش ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم بھی 20 او پی ڈی پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اسپتال میں دی جانے والی تمام خدمات مفت دی جارہی ہیں۔