ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 27, 2024 9:44 PM

printer

موسمیات کے محکمے نے نیپال کے نشیبی علاقوں اور بہار میں شدید بارش کے پیش نظر بہار کے مختلف علاقوں میں اچانک سیلاب آجانے سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے

موسمیات کے محکمے نے نیپال کے نشیبی علاقوں اور بہار میں شدید بارش کے پیش نظر بہار کے مختلف علاقوں میں اچانک سیلاب آجانے سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمے نے کل تک چوکسی برتنے کو کہا ہے۔
نیپال کے پڑوسی علاقوں اور کٹیہار، ارریا، مدھے پورا، شیوہر اور مدھوبنی جیسے ضلعوں میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔ جس سے ان علاقوں میں معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شمالی بہار میں شدید بارش سے متعلق Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔ مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، گوپال گنج، سارن، سیوان، مظفرپور، ویشالی، پٹنہ اور بھوجپور ضلعوں میں مسلسل بارش ہورہی ہے۔ اِن میں سے کئی ضلعے پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہیں۔
جنوبی بہار میں Orange الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ آفات سے نمٹنے والے محکمے نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کے واقعات میں اضافے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں