موسمیات کے محکمے نے جموں و کشمیر کے پورے خطے میں اس مہینے کی 18 تاریخ تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اِس میں کسی طرح کی اہم تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ البتہ اس مہینے کی 17 اور 18 تاریخ کو مرکز کے زیر انتظام اس علاقے کے اونچے مقامات پر بارش کی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہئ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو سڑکوں کی صورتحال کے بارے میں تازہ جانکاری حاصل کرنے کی صلاح دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اسی کے مطابق تحفظ سے متعلق ہدایات کی پاسداری کریں۔