بھارتی محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ روز کے دوران کونکن، گوا، کیرالہ، ماہے، ساحلی اور جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں کے کچھ مقامات کے علاوہ وسطی مہاراشٹر اور گجرات کے مختلف مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے نے اِس مہینے کی 18 تاریخ تک تلنگانہ، مدھیہ پردیش، وِدربھ، چھتیس گڑھ کے علاقوں میں الگ الگ جگہوں پر شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا کہ مراٹھ واڑہ، تمل ناڈو، پدوچیری، Karaikal، ساحلی آندھرا پردیش، Yanam اور شمالی کرناٹک کے اندرونی علاقوں کے الگ الگ مقامات پر شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اِسی طرح اڈیشہ کی الگ الگ جگہوں پر بھی پیر، بدھ اور جمعرات کے روز شدید بارش ہوسکتی ہے۔
IMD نے کہا کہ اروناچل پردیش میں بھی بدھ کے روز تک شدید بارش کا امکان ہے۔ بھارتی محکمہئ موسمیات نے آسام، میگھالیہ، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطے، سکّم، بہار اور مشرقی اترپردیش میں کل شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے نے اِس مہینے کی 18 تک اتراکھنڈ اور مشرقی راجستھان کے علاقوں میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Site Admin | July 14, 2024 9:48 PM