ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 8, 2024 3:19 PM

printer

موسمِ سرما کی چار دھام یاترا آج سے اتراکھنڈ میں شروع ہوگئی ہے۔

موسمِ سرما کی چار دھام یاترا آج سے اتراکھنڈ میں شروع ہوگئی ہے۔ ریاست کے وزیرِ اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے Ukhimath، رُودر پریاگ ضلعے میں اوم کاریشور مندر میں باضابطہ طور پر یاترا کا افتتاح کیا، جہاں موسم سرما کے مہینوں کے دوران بھگوان کیدار ناتھ کی مورتی براجمان ہوتی ہے۔ اِس موقع پر وزیر اعلیٰ نے موسمِ سرما کی چار دھام یاترا پر آنے والے عقیدتمندوں کیلئے سہولیات میں اضافے کیلئے سرکار کے عہد پر زور دیا۔

اِس کے علاوہ، کَل شام رُودر پریاگ میں منعقدہ ایک پروگرام میں جناب پُشکر سنگھ دھامی نے یہ اعلان کیا کہ ریاستی سرکار موسمِ سرما کی چار دھام یاترا کو بڑھاوا دینے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کیلئے رہنما اصول جاری کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یاترا میں سہولت کیلئے جامع انتظامات کئے جارہے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں