August 31, 2024 2:48 PM

printer

موسلادھار بارش کی وجہ سے آندھرا پردیش کے مختلف علاقوں میں معمول کی زندگی میں رخنہ پڑا ہے۔ بارش میں نمایاں کمی آنے سے گجرات کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔

خلیجِ بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا جو حلقہ بنا ہے، اُس کے سبب آندھرا پردیش میں شدید بارش ہورہی ہے۔ کل رات سے ریاست کے مختلف علاقوں میں لگاتار موسلادھار بارش سے معمول کی زندگی متاثر ہوگئی ہے۔ شہروں اور قصبوں کی سڑکوں پر بڑے پیمانے پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ ریاست کے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔ لگاتار بارش کے سبب متعدد جگہوں پر آبی دھاروں اور نہروں سے پانی باہر بہہ رہا ہے۔ ریاست بھر کی ضلع انتظامیہ نے آج اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہے۔ وجے واڑہ میں Mogalrajapuram کے مقام پر مٹی کے تودے کھسکنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ این چندر بابو نائیڈو نے ریاست بھر میں شدید بارش کے سلسلے میں حکام کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی ہے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام جگہوں پر محتاط رہیں اور ضروری راحتی اقدامات کریں۔ x

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے ایک وارننگ جاری کی ہے کہ سمندری طوفان Asna کے بحیرہئ عرب میں ہوا کے گہرے حلقے میں بدلنے کی وجہ سے گجرات میں شدید بارش ہوئی ہے اور اِس طوفان کے اگلے 24 گھنٹے کے دوران بھارتی ساحل سے  دور مغرب شمال مغرب سے شمال مشرقی بحیرہئ عرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ گجرات میں کَچھ کے علاقے میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران شدید بارش ہوئی ہے۔

اِس دوران IMD نے آج اوڈیشہ، ساحلی آندھرا پردیش، یانم اور ساحلی کرناٹک اور چھتیس گڑھ میں اگلے دو روز کے دوران بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں