موزمبیق میں نئے صدر، ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی گورنروں کے انتخاب کے لیے آج منعقد ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 17 لاکھ سے زیادہ اندراج شدہ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ووٹوں کی گنتی آج شام ووٹنگ کے اختتام کے فوراً بعد کی جائے گی۔
250 ارکان پر مشتمل ہاؤس میں آف اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے لے کل 36 سیاسی پارٹیاں انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔
اس کے علاوہ اِسوَاتِنی، کینیا، مالاوی، جنوبی افریقہ، تنزانیہ، زامبیا، زمبابوے، جرمنی اور پرتگال میں ووٹ ڈالے جائیں گے، جہاں پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔
یوروپی یونین کی 150 رکنی ٹیم اور جنوبی افریقہ ترقیاتی کمیونٹی کے 52 رکنی وفد سمیت بین الاقوامی مشاہدین ان انتخابات کا مشاہدہ کریں گے۔