صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ مودی سرکار نے صحت کے شعبے کو اوّلین ترجیح دی ہے۔ لوک سبھا میں سال 2024-25 کیلئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے کنٹرول کے تحت مطالباتِ زَر پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے بتایا کہ 2024 میں صحت کے شعبے کیلئے بجٹ رقومات بڑھ کر 90 ہزار 958 کروڑ روپے تک پہنچ گئیں، جبکہ سال 2013-14 میں یہ 33ہزار 278 کروڑ روپے تھی، جس سے 164 فیصد اضافے کا اظہار ہوتا ہے۔ جناب نڈا نے کہا کہ مجموعی بجٹ میں سے 55 فیصد رقم قومی صحت مشن کے ذریعے خرچ کی جارہی ہے۔
Site Admin | August 5, 2024 2:31 PM