September 18, 2024 3:12 PM

printer

مودی سرکار نے تیسری میعاد کیلئے اقتدار میں آنے کے بعد اپنے پہلے 100 دِن مکمل کرلیے ہیں

 

مودی سرکار نے تیسری میعاد کیلئے اقتدار میں آنے کے بعد اپنے پہلے 100 دِن مکمل کرلیے ہیں۔ اِس مدت کے دوران حکومت نے پندرہ لاکھ کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کا آغاز کیا ہے، جس میں بنیادی ڈھانچے، کسان، متوسط طبقے، خواتین اور نوجوانوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ حکومت کے اہم اقدامات میں 900 کلومیٹر میں پھیلے ہوئے 8 تیز رفتارGreenlit  سڑک کاریڈو پروجیکٹ شامل ہیں۔

 اچھی کارکردگی کی Bio Manufacturing کو فروغ دینے کی غرض سے حکومت نے Bio E3 پالیسی کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد اقتصادی فائدے پہنچانا، ماحولیاتی استحکام میں مدد کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

 بھارت کو مینوفیکچرنگ کا ایک عالمی مرکز بنانے کے مقصد کے حصول کیلئے اس میں 28 ہزار 600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 12 صنعتی Nodes کو منظوری دی ہے۔

چھوٹے کاروباریوں کو بااختیار بنایا گیا ہے، کیونکہ مدرا قرضے کی حد دَس لاکھ سے بڑھاکر 20 لاکھ روپے کردی گئی ہے اور کریڈٹ گارنٹی اسکیم نافذ کی گئی ہے۔ Angel ٹیکس کو ختم کردیا گیا ہے، تاکہ جدت طرازی کو بڑھاوا دیا جاسکے اور ملک کے اسٹارٹ اَپ اِیکو نظام کو فروغ دیا جاسکے۔ ملک کے خلائی شعبے میں ترقی کے لیے حکومت نے اِسپیس اِسٹارٹ اَپس کے لیے ایک ہزار کروڑ روپے مالیت کا ایک Venture Capital Fund شروع کیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں