موجودہ مالی برس کے دوران اب تک ملک میں براہ راست ٹیکسوں کی مجموعی وصولی تقریباً 16 فیصد کے اضافے کے ساتھ 16 لاکھ 90 ہزار کروڑ روپے ہوئی ہے۔ براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ CBDT کے مطابق براہ راست ٹیکسوں کی مجموعی وصولی نے تقریباً 20 فیصد کی شاندار شرح ترقی درج کی ہے اور یہ 20 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہوگئی ہے۔ یہ گزشتہ مالی برس کی اسی مدت کے دوران کے تقریباً 17 لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے نمایاں اضافہ ہے۔ کارپوریٹ ٹیکس کا تعاون تقریباً 10 لاکھ کروڑ روپے، جبکہ غیر کارپوریٹ ٹیکس کا تعاون تقریباً 11 لاکھ کروڑ روپے رہا۔×
Site Admin | January 14, 2025 10:10 AM