August 24, 2024 3:21 PM

printer

مواصلات کے وزیر نے ٹیلی کام خدمات مہیا کرانے والی کمپنیوں سے شہریوں کو اچھی ٹیلی کام خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کو کہا۔

مواصلات کے وزیر جیوترآدتیہ سندھیا نے ٹیلی کام خدمات مہیا کرانے والی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سبھی اقدامات کریں کہ شہریوں کو اچھی ٹیلی کام خدمات مل سکیں۔ ٹیلی کام خدمات مہیا کرانے والی کمپنیوں کی حال ہی میں تشکیل دی گئی ایک نئی ایڈوائزی کمیٹی کے ساتھ جناب سندھیا نے کل نئی دلی میں دوسری میٹنگ میں شرکت کی۔ بھارت کے ٹیلی مواصلات ایکو سسٹم کے مستقبل کے خدوخال میں اضافہ کرنے کی غرض سے متعلقہ کمپنیوں کے درمیان تال میل پیدا کرنا اس کمیٹی کا اہم مقصد ہے۔ جناب سندھیا نے ٹیلی مواصلات خدمات کے معیار اور بھارت کے6G  وژن کے لئے ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کو فروغ دینے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیاتاکہ اس شعبے کو نئی بلندیوں تک لے جایا جاسکے۔

 میٹنگ کے دوران ٹیلی کام کمپنیوں نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے مدد گار پالیسی بنانے کی خواہش کا اظہارکیا۔××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں