ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 22, 2024 9:39 PM

printer

مواصلات کے مرکزی وزیر جیوترآدتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ 4G کے شروع ہونے سے اب تک پچھلے 6 مہینوں میں بھارت سنچار نِگم لمٹیڈ (BSNL) کے سبسیکرائبرس کی تعداد 75 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 8 لاکھ ہوگئی ہے

مواصلات کے مرکزی وزیر جیوترآدتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ 4G کے شروع ہونے سے اب تک پچھلے 6 مہینوں میں بھارت سنچار نِگم لمٹیڈ (BSNL) کے سبسیکرائبرس کی تعداد 75 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 8 لاکھ ہوگئی ہے۔ آج نئی دلّی میں نئے Logo اور BSNL کی سات خدمات کا آغاز کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ 4G ٹیلی کام نیٹ ورک تیار کرنے والا بھارت، دنیا کے چھ ملکوں میں سے ایک ملک ہے، جو جلد ہی 5G کی جانب بڑھے گا۔
نئے Logo کے علاوہ BSNL نے سات نئی پہل قدمیوں کا بھی اعلان کیا ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ بھارت، کیسے رابطے قائم کرتا ہے، مواصلات انجام دیتا ہے اور اپنی ڈیجیٹل سیکیورٹی میں کیسے اضافہ کر رہا ہے۔ یہ شعبے ہیں: Spam فری نیٹ ورک، نیشنل وائی فائی رومنگ، انٹرنیٹ فائبر ٹی وی، Anytime SIM Kiosks،
Direct to Device Service۔ لوگوں کی حفاظت اور قدرتی آفات کی صورت میں راحت اور کانکنی میں پہلی بار پرائیویٹ 5G کی سہولت۔ اس کے ساتھ ہی ٹیلی کام سروس پرووائڈر نے حکومت اور راحت ایجنسیوں کیلئے بحران اور آفات کے دوران Encrypted مواصلات اور بلا تعطل کنیکٹیوٹی کی گارنٹی بھی دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں