ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 10, 2024 9:53 AM

printer

مواصلات کی وزارت کے تحت ڈاک محکمہ، اگلے 100 دن کے دوران ملک بھر میں پانچ ہزار ڈاک چوپالوں کا انعقاد کرے گا

مواصلات کی وزارت کے تحت ڈاک محکمہ، اگلے 100 دن کے دوران ملک بھر میں پانچ ہزار ڈاک چوپالوں کا انعقاد کرے گا۔مواصلات کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے ڈاک محکمے کے 100 دن کے کام کاج کے اس منصوبے کا جائزہ لیا اور خدمات کی انجام دہی میں یکسر تبدیلی لانے اور استعداد میں اضافہ کرنے کے، مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت نے بتایا کہ اِس قدم کے تحت ڈاک چوپالیں،  دیہی مکینوں اور سرکاری افسران کے درمیان اہم رابطوں کا کام کریں گی، جس سے فاصلے اور رسائی جیسی مشکلات کم ہوں گی۔

محکمے کا مقصد اگلے 100دن میں ڈاک گھر نِریات کیندرپورٹل پر، تین ہزار نئے برآمدکاروں کو یکجا کرنا ہے تاکہ چھوٹے پیمانے کے برآمدکاروں کی مدد کرکے دیہی برآمد کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں