منی پور کے Tamenglong ضلعے کے Lower Ground میں 9 واں Amur Falcon فیسٹیول پورے جوش وخروش سے منایا گیا۔ Tamenglong کے ضلع انتظامیہ، ریاست کے محکمہ جنگلات اور Tamenglong کے Rainforest کلب کی جانب سے یہ تقریب منعقد کی گئی۔ منی پور کے Tamenglong ضلعے میں ہر سال Amur Falcon فیسٹیول منایا جاتا ہے تاکہ ہجرت کرکے آنے والے پرندے Amur باز کے بارے میں بیداری پیدا کی جاسکے، جو ہر سال اکتوبر سے نومبر کے دوران اِس ضلع میں اُس وقت کچھ دن کیلئے بسیرا کرتے ہیں جب وہ افریقہ کے جنوبی اور مشرقی علاقوں کی طرف محوِ پرواز ہوتے ہیں۔
Site Admin | November 21, 2024 9:18 PM