منی پور کے وزیر اعلیٰ این ورین سنگھ نے ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انھوں نے آج اپنا استعفیٰ راج بھون میں گورنر اجے کمار بھلّا کو پیش کیا۔
جناب ورین سنگھ جو 2017 سے منی پور میں BJP کی سرکار چلا رہے تھے، ریاست میں جاری سیاسی پیشرفت کے درمیان عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ ریاست میں مہینوں سے جاری غیر یقینی کی صورتحال اور پارٹی کی اندرونی سیاست کے بعد ان کا استعفیٰ سامنے آیا ہے۔
ریاست میں BJP سرکار کی قیادت پر پارٹی میں اندرونی سیاست کئی دنوں سے چل رہی تھی۔ وزیر اعلیٰ این برین سنگھ، BJP لوک سبھا MP اور شمال مشرق کے انچارج سمبت پاترا کے ساتھ آج سہ پہر دلّی سے امپھال پہنچے، جہاں انھوں نے پارٹی لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی تھی۔ امپھال پہنچنے کے فوراً بعد برین سنگھ نے امپھال میں وزیر اعلیٰ کے سکریٹیریٹ میں حکمراں پارٹی کے ممبرانِ اسمبلی کی ایک میٹنگ کی صدارت کی اور بعد میں گورنر اجے کمار بھلّا سے مل کر انھیں اپنا استعفیٰ سونپا۔ اِسی دوران، منی پور قانون ساز اسمبلی کا ساتواں اجلاس کَل سے شروع ہونے والا ہے۔
Site Admin | February 9, 2025 9:44 PM
منی پور کے وزیر اعلیٰ این برین سنگھ نے اسمبلی اجلاس سے ایک دن پہلے استعفیٰ دے دیا ہے
