October 16, 2024 9:30 AM

printer

منی پور کی مختلف برادریوں کی نمائندگی کرنے والے ارکان اسمبلی نے نئی دلّی میں میٹنگ کے بعد، ریاست میں امن قائم کرنے کا عزم کیا

منی پور اسمبلی کے منتخب ارکان کے ایک گروپ نے،  جو Kuki-Zo-Hmar، میتی اور ناگا برادریوں کی نمائندگی کررہاہے، کَل نئی دلّی میں میٹنگ کی۔ یہ میٹنگ ریاست میں تازہ ترین صورتحال پر تبادلہئ خیال کیلئے منعقد کی گئی تھی۔

وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ میٹنگ میں  متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ریاست میں سبھی برادریوں کے لوگوں سے اپیل کی جائے کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کردیں   تاکہ بے قصور شہریوں کی جانیں، اور زیادہ ضائع نہ ہوں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں