منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کے استعفے کے کئی دن بعد منی پور میں صدر راج نافذ کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں ایک باضابطہ اطلاع نامہ جاری کیا ہے۔ اطلاع نامے کے مطابق صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو منی پور گورنر کی جانب سے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ پر غور و خوض کرنے کے بعد آئین کی دفعہ 356 میں درج اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ریاست میں صدر راج نافذ کیا گیا ہے۔ اطلاع نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسمبلی کو معطل کر دیا گیا ہے۔
Site Admin | February 13, 2025 9:44 PM
منی پور میں وزیر اعلیٰ این برین سنگھ کے استعفیٰ کے کئی دن بعد صدر راج نافذ کردیا گیا ہے
