منی پور میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے روز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ ریاست کے مختلف مقامات سے مٹی کے تودے کھسکنے اور اچانک سیلاب کی بھی خبر ہے۔
آج صبح شدید بارش کی وجہ سے امپھال- جِرِی بام روڈ پر دو مقامات پر تودے کھسکنے کی وجہ سے ٹریفک آمد و رفت میں رخنہ پڑا اور ریاست کی اہم ترین سڑک پر آمد و رفت متاثر رہی۔
دوسری جانب Kangpokpi ضلعے کے امپھال- دیماپور شاہراہ پر واقع دائیلی گاؤں کے قریب زمین کے تودے گرنے سے گھنٹوں ٹریفک جام رہا۔ اِن دونوں قومی شاہراہوں کی دیکھ بھال کی ذمہ دار سڑک تعمیراتی کمپنی نے ملبے کو ہٹانے کیلئے مشینیں اور کارکن لگائے ہیں۔ x