منی پور میں حکومت نے آج تیسرے پہر سے انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا خدمات پر پابندی ختم کردی ہے۔ ریاستی سرکار نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ریاست کے اسکول اور کالج کَل سے کھلیں گے۔ ریاست میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا خدمات پر اِس مہینے کی 10 تاریخ سے پابندی عائد کردی گئی تھی۔ یہ پابندی تین وادی اضلاع میں بڑے پیمانے پر طالب علموں کے احتجاجوں کے بعد عائد کی گئی تھی۔ اسکولوں اور کالجوں کو اِس مہینے کی 7 تاریخ سے بند کردیا گیا تھا۔ ریاست کے داخلی محکمے اور ریاستی تعلیمی محکمے کے ذریعے علاحدہ علاحدہ جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ منی پور میں امن وقانون کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور سرکار نے انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا خدمات کی معطلی کو ختم کرنے کا فیصلہ نیز اسکولوں اور کالجوں میں کلاسوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
Site Admin | September 16, 2024 9:28 PM