ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

منی پور سرکار، اُن لوگوں کو، جو نسلی تشدد کی وجہ سے  بے گھر ہو گئے ہیں، 50 ہزار روپے تک کے، بلا ضمانت قرضے فراہم کرے گی۔

منی پور سرکار، اُن لوگوں کو، جو نسلی تشدد کی وجہ سے  بے گھر ہو گئے ہیں، 50 ہزار روپے تک کے، بلا ضمانت قرضے فراہم کرے گی۔ یہ قرضے وزیر اعلیٰ کی، کاروبار میں مدد دینے والی اسکیم CMESS کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔ اِس کا اعلان وزیر اعلیٰ این بِرین سنگھ نے کل امپھال میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، اِس اسکیم کے تحت تقریباً 426  بے گھر افراد کو، قرضے فراہم کر چکی ہے۔ انہوں نے عوام سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اِس اسکیم کے تحت مالی مدد کے لیے درخواستیں دیں۔

جناب سنگھ نے مزید کہا کہ ’ایک کنبہ ایک گزر بسر کا وسیلہ‘ اسکیم کے تحت 10 لاکھ روپے تک کے قرضے، 5 ہزار افراد کو فراہم کیے جائیں گے، جن پر 30 فیصد سبسڈی بھی دی جائے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں