منی پور حکومت نے ریاست کے 9 ضلعوں میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈاٹا خدمات پر عائد عارضی پابندی کو آج شام ہٹا لیا ہے۔ ریاستی حکومت نے ریاست کے 6 وادی ضلعوں اور 3 پہاڑی ضلعوں میں گذشتہ مہینے کی 16 تایخ کو بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد موبائل ڈاٹا اور انٹرنیٹ خدمات معطل کردی تھی۔ Jiribam ضلعے میں 6 معصوم شہریوں کے اغواء اور قتل کے بعد یہ احتجاج پھوٹ پڑے تھے۔ ریاستی محکمہئ داخلہ کے مطابق ریاست میں امن و قانون کی موجودہ صورتحال کے جائزے کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل ڈاٹا پر لگی عارضی پابندی کو ہٹانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ تاہم سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سبھی انٹرنیٹ صارفین کو اُن سرگرمیوں سے دور رہنا ہوگا، جو منی پور میں امن و قانون کی عام صورتحال کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں اور جن سے مستقبل میں انٹرنیٹ خدمات کی عارضی معطلی کے جواز پیدا ہوسکتے ہیں۔
Site Admin | December 9, 2024 9:29 PM