منگل کو جموں و کشمیر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ووٹوں کی گنتی خوش اسلوبی سے کرانے کے لیے ہریانہ اور جموں و کشمیر کے تمام مراکز پر سکیورٹی کے مستحکم انتظامات کیے گئے ہیں۔
ہریانہ میں اسمبلی انتخابات میں تقریباً 67 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ ریاست بھر میں کل ایک ہی مرحلے میں تمام 90 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔
جموں و کشمیر میں، تین مرحلوں میں 18 اور 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ تینوں مرحلوں میں مجموعی طور پر 63 اعشاریہ آٹھ آٹھ فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ مرکز کے زیرانتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات اہم معاملہ تھا کیونکہ یہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پہلی بار ہو رہے تھے۔×